دورہ نیوزی لینڈ ، قومی اسکواڈ آج لاہور کے مقامی ہوٹل میں اکٹھا ہوگا

305

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ا سکواڈ آج لاہور کے مقامی ہوٹل میں اکٹھا ہوگا۔55 رکنی قومی اسکواڈ 23 نومبر کی صبح 3بجے نیوزی لینڈکیلیے روانہ ہوگا،مقامی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف آج صبح 10 بجے تک ہوٹل میں رپورٹ کرنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کی کووڈ -19 ٹیسٹنگ بھی آج کو ہی کی جائے گی۔کووڈ- 19 ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑی بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی اور2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔