ـ15سال سے کم عمر کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتے، آئی سی سی

464

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے مطابق اب 15سال سے کم عمر کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ نے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے عمر کی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے اہل ہونے کے لیے کرکٹر کی عمر کم از کم 15 سال ہونا ضروری ہے۔آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی حفاظت میں بہتری لانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے کم سے کم عمر کی پابندیاں متعارف کرانے کی تصدیق کی ہے جس کا اطلاق آئی سی سی ایونٹ، باہمی کرکٹ اور U19کرکٹ سمیت تمام کرکٹ میں ہوگا اور یہ اصول انڈر 19کرکٹ میں ہر ایک کے لیے لاگو ہوگا۔تاہم چند وجوہات پر اگر کسی ملک کابورڈ 15 سال سے کم عمر کھلاڑی کو کھلانا چاہہے تو انہیں اس کے لیے آئی سی سی کو درخواست دینی ہوگی ۔