اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر تیزی غالب آگئی

208

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کوکاروباری اتار چڑھائوکا سلسلہ جاری رہنے کے بعد محدود پیمانے پر تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100 انڈیکس 26.03پوائنٹس کے اضافے سے 40540.70 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور مارکیٹ کے سرمائے میں 4 ارب 85 کروڑ 11 لاکھ روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 29.24 فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس 40428 پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی نچلی سطح پر آئی۔