سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی

249

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کی کمی سے ایک لاکھ12ہزار700روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16ڈالرکی نمایاں کمی سے 1859ڈالر ہوگئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے1لاکھ 12 ہزار 700روپے جب کہ دس گرام سو نے کی قیمت 86 روپے کی کمی سے96ہزار622روپے ہوگئی۔