حیدرآباد:پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 3روپوش ملزم گرفتار

147

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 3روپوش سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ بی سیکشن پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم محمد رشید کو گرفتار کرلیاجبکہ مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اناج منڈی چوک کے قریب سے روپوش ملزم منور شیخ کو دھرلیا۔ تھانہ حسین آباد پولیس نے بھی مطلوب روپوش ملزم عزیز اللہ کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب ٹنڈو جا م پولیس نے ریلوے پٹڑی نزد لال چھترا قبرستان کے قریب چھاپا مار کارروائی کے دوران مین پوری فروش ذکا اللہ کو500مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،فیاض آباد کالونی کچی کراسنگ کے قریب سے مین پوری فروش عبدالرحمان مکرانی کو 500 مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔