عمران خان کا گھر جانا تمام مسائل کا حل ہے، مریم اورنگزیب

114

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا گھر جانا تمام مسائل کا حل ہے، جعلی حکومت اپوزیشن کی بندش اور وسائل لوٹنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن پر جھوٹے الزامات لگانے، شہبازشریف کو جیل بھجوانے سے ملک نہیں چلے گا۔ شہبازشریف کو جیل میں بند کرو اوردونوں ہاتھوں سے آٹا چینی چوری کرو، سقوط کشمیر کرو، فارن فنڈنگ کا جواب نہ دو، عوام کی بجلی اور گیس چوری کرو۔ شہبازشریف کو جیل بند کرو اور عوام کی معیشت اور روزگار تباہ کرو۔ شہبازشریف کو جیل میںبند کرواورعوام کی ادویات پر ڈاکہ ڈالو۔ عوام کے مسائل کا حل جاننے والے جیل میںرہیں گے کیونکہ عمران صاحب کی جعلی حکومت کی اصلیت قوم جان چکی ہے۔