مصر سے باہمی تعاون مزید بڑھاناچاہتے ہیں، آرمی چیف

102

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مصر سے باہمی تعاون مزید بڑھنا چاہتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مصری سفیر طارق محمد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، پاکستان اور مصر کے درمیان دفاع، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تعاون بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید بڑھنا چاہیے۔ اس موقع پر مصر کے سفیر نے علاقائی امن و ستحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔