ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، اختر مینگل

12

خضدار (آن لائن) بی این پی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ ترقیاتی کاموں کے معیارپر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، انٹر کالج کی تعمیرات فوری کی جائے، سست روی برداشت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سردار اخترجان مینگل نے وڈھ میں انٹرکالج، لسبیلہ میرین یونیورسٹی کیمپس ، سول اسپتال وڈھ کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین اور طلبہ وطالبات سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اختر جان مینگل نے کہا کہ جو غیرمعیاری ترقیاتی کاموں میں ملوث ہوگا اس سے کسی بھی طرح رعایت نہیں ہوگی۔ افسران اور ٹھیکیداروں کو چاہیے کہ اسکیموں کا معیار ہر طریقے سے صحیح رکھا جائے کیونکہ یہ پیسے لوگوں کے خون پسینے کے ہیں۔ سرداراخترجان مینگل نے انٹرکالج وڈھ میں کام کے سست روی پرسخت برہمی کا اظہارکیا اور افسران اور ٹھیکیدار کو تنبیہ کی کہ انٹرکالج وڈھ کے تعمیراتی کام کو فوری طور مکمل کیا جائے کسی صورت سست روی سے کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔