حیدرآباد:سردی کیساتھ مہنگائی بھی بڑھ گئی ،قیمتوں میں ہوشر بااضافہ

390

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی انڈے،مرغی خشک میوہ جات اور گرم ملبوسات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا غریب کے لیے سردی سے بچا¶ کیلیے گرم ملبوسات کا حصول بھی مشکل ہوگیا ،ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر قابو کرنے کے بجائے کاروبار بند کرانے کے لیے سرگرم ہے، حیدرآباد میں سردی میں اضافہ اور ٹھنڈی ہوائیں چلتے ہی مچھلی، مرغی، انڈوں کے ساتھ خشک میوہ جات اور گرم ملبوسات کی قیمت میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے پہلے غریب لنڈے کے گرم کپڑوں سے اپنا تن ڈھانپ لیا کرتے تھے اب وہ سلسلہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ مچھلی 150روپے کلو مہنگی، میوہ جات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد یہ غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے انڈا16سے 17روپے ، دیسی انڈا 32روپے فی عدد فروخت ہورہاہے جبکہ فارمی مرغی کی قیمت میں 50روپے فی کلو کے اضافے کے بعد380روپے ہوگئی ہے۔ شہر میں چینی، آٹا، گھی، تیل پہلے ہی مہنگا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کا کوئی نوٹس نہیں لیاجارہاہے اور افسران کی توجہ صرف بازاروں کو بندکرانے اور ایس او پیز کے نام پر مال بنانے پر لگی ہوئی ہے ۔