حیدرآباد:ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی دکانیں سیل کردی گئیں

123

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی ہدایت پر رات گئے تعلقہ قاسم آباد میں اسسٹنٹ کمشنر گدا حسین سومرو اور لطیف آباد میں اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق علی منگی کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔ قاسم آباد میں کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کئی دکانوںکو سیل کرکے 55ہزار جرمانہ عاید کیا اور آئندہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔اس موقع پر مختیار کارقاسم آباد الطاف کوریجو، اسسٹنٹ مختیار کار ماجد خاصخیلی اور پولیس بھی ان کے ہمراہ تھی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد اشتیاق علی منگی نے ماسک نہ پہننے پر کئی لوگوںپر کل 4400روپے جرمانے عاید کیے اور انہیں خبردار کیا کہ وہ ہر صورت ماسک کا استعمال لازمی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔اس کے علاوہ انہوں نے لطیف آباد کی مختلف بازاروں کا بھی اچانک دورہ کیا اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر85 ہزار روپے جرمانہ عاید کیااورانہیں تنبیہ کی کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔