اپوزیشن کو تصادم کی جانب دھکیلاجارہا ہے، پیپلزپارٹی

129

حیدرآباد)اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان ملک کو تصادم کی طرف لے کر جا رہے ہیں اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت نہ دے کر تصادم کی فضا پیدا کی جا رہی ہے، عمران خان اپنے آئیڈل فوجی آمر ایوب اور مشرف کی راہ پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو زبردستی تصادم کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔ انہوںنے متنبہ کیا کہ کارکنوں کو جلسوں میں شرکت سے روکا گیا تو تصادم کی ذمے دار حکومت ہوگی، لوگ ،مہنگائی، بدامنی اور بیروزگاری سے تنگ آ گئے ہیں،سرحدوں پر بھارت اور ملک کے اندر دہشتگرد فوج پر حملے کر رہے ہیں، حکومت اپوزیشن کے ساتھ لڑ کر حالات مزید خراب کرنا چاہتی ہے ۔ کوئی ہے جو وزیراعظم کو تصادم سے روکے، تصادم ہوا تو ملک اور قوم کا نقصان ہوگا۔