شاہد خاقان کیخلاف غیرقانونی میٹر لگانے پر انکوائری کا آغاز

115

لاہور ( آن لائن) نیپر ا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر غیر قانونی میٹر لگوانے کے الزام کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ نیپر ا کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف شکایت موصول ہوئی، نیپرا کا کہناہے کہ ان پر غیر قانونی میٹر لگوانے کا الزام عاید کیا گیاہے، شکایت میں کہا گیا کہ شاہدخاقان نے 2015ء میں رہائشگاہ پر 4 غیرقانونی میٹرلگوائے، شاہدخاقان نے نیپرارولزکی خلاف ورزی اور بجلی چوری کی، شاہدخاقان سے چوری کی گئی بجلی کی رقم برآمدکی جائے۔