یوگنڈا: پولیس نے مظاہرین کوگولیوں سے بھون ڈالا‘ 37ہلاک

100
یوگنڈا: سیکورٹی فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے

کمپالا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک یوگنڈا میں حکومت کے خلاف نکالی گئی ریلی نے پرتشدد رخ اختیار کرلیا، جسے کے نتیجے میں 37افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بدھ کے روز پولیس نے صدارتی امیدوار رابرٹ کیاگولانی عرف بوبی وائن کو کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ جمعہ کے روز ان کے حامیوں نے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا اور مشتعل نوجوانوں نے سڑکیں بند کرکے املاک نذر آتش کردیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیوں سے بھون ڈالا۔