مصر میں ’’سیف العرب 2020ء‘‘ فوجی مشقیں‘کئی ممالک شریک

317

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کی میزبانی میں ہونے والی ’سیف العرب 2020 ء‘مشقوں میں سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی افواج نے شرکت کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عسکری مشقوں میں مصر اور سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور اردن کی فوج نے شرکت کی۔ یہ مشقیں مصر میں نجیب ملٹری اڈے پر کی گئیں۔ مشقوں کا مقصد شرکت کرنے والے ممالک کی سرحدوں کی سلامتی، استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیار ی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔