تُرک وزیر خارجہ کی مختلف ممالک کی ہم منصبوں سے علاقائی تنازعات پر گفتگو

98

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے ٹیلی فون پر قبرص، لیبیااور کاراباخ کے معاملات پرگفتگو کی۔ ترک وزیر نے دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ہسپانوی وزیر خارجہ اور یورپی یونین و تعاون امور کے وزیر آرانچا گونزالیز لایا سے بات کے دوران علاقائی معاملات زیر غور آئے۔ چاوش اولو نے عراقی کردستان کے انتظامی رہنما نیچروان برزانی سے گفتگو میں عربیل کے گورنر کی کورونا سے ہلاکت پر تعزیت کی۔