افغان رہنما ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی تُرک صدر اردوان سے ملاقات

333
انقرہ: تُرک صدر اردوان سے افغان رہنما عبداللہ عبداللہ ملاقات کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کی قومی مفاہمتی سپریم کونسل کے صدر عبد اللہ عبد اللہ نے تُرک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ وہ جمعرات کے روز 2روزہ دورے پر تُرکی پہنچے تھے،جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے افغان رہنما سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔