دہلی میں ماسک نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ‘ غریب بلبلا اٹھے

141

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی دہلی کی حکومت نے ماسک نہ پہننے پر سخت جرمانہ عائد کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت کی جانب سے 2 ہزار روپے ادا کرنے کی سزا پر غریب شہری بلبلا اٹھے۔ دہلی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما امویر سنگھ بدھوڑی نے سزا کو غریب پر ظلم قرار دیتے ہوئے فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ بدھوڑی نے اپنے بیان میں کہا کہ غریب لوگوں کی ایک بڑی تعداد دہلی میں رہتی ہے۔ کیجریوال حکومت جرمانہ عائد کرنے سے قبل شہر بھر میں مفت ماسک کی تقسیم کو یقینی بنائے اور لوگوں میں کورونا وائرس سے آگاہی فراہم کرنا شروع کرے۔