چینی وزیر خارجہ آیندہ ہفتے جاپان کا دورہ کریں گے

122

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر خارجہ موتیگی توشی متسو نے چینی ہم منصب وانگ ای کے 2 روزہ دورے کا اعلان کردیا۔ موتیگی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جاپان اور چین کے درمیان کئی حل طلب امور موجود ہیں اور انہیں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چینی ہم منصب سے علاقائی معاملات، کورونا وائرس اور بین الاقوامی صورت حال پر کھل کر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔