مراکش میں متعین فرانسیسی قونصل جنرل نے خودکشی کرلی

48

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش میں تعینات فرانسیسی قونصل جنرل نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ مراکشی حکام نے بتایا کہ شمالی علاقے طنجہ میں قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی لاش عمارت کے اندر ان کی رہایش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی۔ انہیں چند ہفتے قبل ہی وہاں تعینات کیا گیا تھا اور وہ اپنی رہایش گاہ پر اکیلے رہتے تھے۔ اس سے قبل قونصل جنرل نے فرانسیسی وزارت خارجہ کو درخواست دی تھی کہ انہیں سفارتی ذمے داریوں سے سبکدو ش کیا جائے۔ مراکشی حکام نے اپنے بیان میں ڈنس فرانکوئس کے خاندان سے تعزیت کی۔