ڈھائی ارب ڈالر کی مالی امداد کے لیے مصر کا آئی ایم ایف سے ابتدائی سمجھوتا

35

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) آئی ایم ایف اور مصر کے درمیان مالی امداد کے حوالے سے ڈھائی ارب ڈالر کا سمجھوتا طے پاگیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں امداد سے متعلق ابتدائی سمجھوتے کی تصدیق کی۔ بیان میں کہا گیا کہ انتظامی بورڈ کی منظوری کے بعد مصر کو امدادی رقم میں سے ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی جائے گی۔