وزیر اعظم کے دورہ کابل پر 11 ہزار ڈالر کے اخراجات

85

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کابل میں بھی کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے سابق وزرائے اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے کابل کے ایک روزہ دورے پر صرف 11 ہزار ڈالر کے اخراجات آئے۔ عمران خان کے مقابلے میں جب نواز شریف نے 2015ء میں بطور وزیر اعظم کابل کا دورہ کیا تو ان کے اس دورے پر 58 ہزار ڈالر کے اخراجات آئے تھے جبکہ 2012ء میں وزیر اعظم راجا پرویز
اشرف کے دورے پر 51 ہزار ڈالر کا خرچہ ہوا تھا۔ علاوہ ازیں 2009ء میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے افغانستان کا دورہ 44 ہزار ڈالر میں مکمل کیا تھا۔ اس طرح وزیراعظم عمران خان نے دورہ افغانستان بھی سابق سربراہان کی نسبت کم خرچ میں مکمل کیا۔