حسین محنتی ،حافظ نعیم ودیگر کی خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیت

280

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے تحریک لبیک پاکستان کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت
اورلواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے تعزیتی بیان میں کہاکہ علامہ خادم حسین رضوی عاشق رسول تھے،وہ ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے حوالے سے دشمن کے ناپاک عزائم کی راہ میں آخری سانس تک آہنی دیوار بنے رہے ،علامہ نے پاکستان میں توہین رسالت ؐ کے خلاف تحریک میں لازوال کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر باقی رہے گا۔