وزیراعظم نے گورنرز کو سٹیزن پورٹل  کی ذمے داری سونپ دی

85

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نے صوبائی گورنرز کو سٹیزن پورٹل کی ذمے داری سونپ دی ہے جس کے تحت گورنرز اب وفاقی محکموں میں سٹیزن پورٹل کی شکایات کے ازالہ کے نظام پر نظر رکھیں گے۔ وزیر اعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ
پاکستان سٹیزن پورٹل انتظامیہ کی تجویز پر کیا ۔ صوبوں میں وفاقی حکومتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے نظام کا فقدان تھا ۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پی ایم ڈی یو گورنرز کے دفاتر کے لیے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کریں۔گورنر صوبوں میں وفاقی حکومتی اداروں کے ڈیش بورڈز کی کارکردگی کا جائزہ لیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر منظم طریقے سے عمل درآمد کے لئے فوکل پرسن نامزدکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔