عبدالرشید ترابی سے آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کی ملاقات

108

اسلام آباد (آن لائن) کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کی اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے ملاقات، آرمینیا کے قبضے سے نوگورنوکارا باخ کو آزاد کرانے کی مبارک باد دی، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور تازہ ترین صورت حال سے بھی آگاہ کیا، بھارت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت فراہم کرے گا تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا
فیصلہ کریں، بھارت نہ صرف اپنے عہد سے انحراف کر رہا ہے بلکہ اپنا حق مانگنے والے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، 73 سال سے کشمیر پر ناجائز قابض ہے، گزشتہ 17 ماہ سے سوا کروڑ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چارٹر کے مطابق اپنے حق کے حصول کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں، اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر اور عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرائی اس پر ہم کشمیریوں کا شکریہ اداکرتے ہیں، آذربائیجان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔