رینجرز پر حملوں کے ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

83

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز پر سیریل حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا معاملہ عدالت نے چاروں ملزموں کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے گرفتار 4 ملزمان سارنگ عرف سہیل میرانی، بشیر احمد، انیس احمد اور خاوند بخش عرف سلیم سندھی کو عدالت میں پیش کیا،
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں کا تعلق سندھ ریوولوشن آرمی ا(ایس آر اے) سے ہے، ملزموں کے خلاف غیر قانونی اسلحے اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے جون اور جولائی کے مہینے میں کراچی اور گھوٹکی میں رینجرز پر حملے کیے، سندھ ریوولیوشن آرمی کو ’’را‘‘ دہشتگردی کیلیے فنڈنگ دیتی ہے۔