ملکی دفاع کو یقینی بنانے کیلیے ہمہ وقت تیا ر ہیں‘امیرالبحر

81

اسلام آباد (اے پی پی)امیرالبحرنے کہا ہے کہ ملکی دفاع کو یقینی بنانے کیلیے ہمہ وقت تیا ر ہیں۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آرمی سدرن کمانڈ کے زیر انتظام بلوچستان کی چھٹی نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے وڈیو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے میری ٹائم سیکورٹی چیلنجر کی جانب توجہ مبذول کرائی اور بین الاقوامی پانی کے تحفظ اور
دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے انفرادی اور اجتماعی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ امیرالبحر نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و ترقی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات کا ذکر کیا جن میں کوسٹل سیکورٹی، تعلیم کے فروغ، طبی سہولیات اور روزگار کی فراہمی قابل ذکر ہیں۔ ورکشاپ کے شرکا میں حکومتی اور سول سوسائٹی کے نمائندگان، بیوروکریٹس، ڈاکٹرز، طالب علم، مذہبی اسکالرز، وکلاء ، میڈیا اور نوجوان شامل تھے۔ شرکا نے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بلوچستان میں پاک بحریہ کے فلاحی منصوبوں کے مزید فروغ کی تجویز بھی دی۔