بی اے ریگولرکے امتحانی نتائج کااعلان

175

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق مطابق بی اے ریگولر سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اقراء حفاظ ڈگری کالج کی حریم صدیقی بنت اکرم علی سیٹ نمبر768307 نے پہلی جبکہ عائشہ بنت حسین احمد نجیب سیٹ نمبر768306 ،ریبکاانعام بنت محمد انعام الحق سیٹ نمبر768308 نے دوسری اور پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی ماہم ناصر بنت عبدالناصرسلام سیٹ نمبر767762 نے 783 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیابی کا تناسب 41.39 فیصدرہا۔