دہرے قتل میں ملوث ملزم اور اس کے ساتھی سمیت 7 گرفتار

408

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس کی شہر میں کارروائیاں دہرے قتل میں ملوث ملزم سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،رائفل گرنیڈ،منشیات،ماوا گٹکا اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ سے پولیس نے غیرت کے نام پر دہرے قتل میں ملوث ملزم علی شیر کوساتھی احمد علی سمیت گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان نے 21 اکتوبر 2020 ء کو تھانہ باکرانی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ میں مسمات فرزانہ اور محبت جتوئی کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کو میمن گوٹھ سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان قتل کی واردات میں درج مقدمہ نمبر 61/2020 میں نامزد ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔لاڑکانہ پولیس کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔گلشن معمار سے پولیس نے چھیناجھپٹی میں ملوث اسٹریٹ کرمنل شیخ نعمان اور اس کے ساتھی احسان اللہ کوگرفتارکر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی۔شرافی گوٹھ سے پولیس نے ملیر ندی بند کے قریب کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ملزم علی نواز کوگرفتارکر کے رائفل گرنیڈ،کیش اور موبائل فونز برآمد کر لیے ۔ملیر سٹی سے پولیس نے آسو گوٹھ میں کارروائی کے دوران منشیات فروش مطلوب عرف گجر کو گرفتارکر کے منشیات برآمد کرلی۔بغدادی پولیس نے ککری گرائونڈ کے قریب چیکنگ کے دوران سوزوکی ہائی روف سے 85کٹے چھالیہ وزن 880کلو گرام برآمد کرلی۔پولیس نے ڈرائیور خان محمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔