پولیس نے بھتاخور سمیت21ملزموں کوگرفتارکرلیا

44

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری میںفی پلاٹ کے حساب سے10 ہزار روپے بھتالینے والا بھتا خور فرحان جنریٹر اور بلدیہ میں مسجد کا گلہ چوری کرنے والے چور فانے خان پکڑا گیا جبکہ پولیس نے شہر میں چھاپا مار کارروائیوں اور مبینہ مقابلے کے دوران بھتا خور،لینڈگریبراورڈیزل اسمگلرسمیت دیگر جرائم میں ملوث 20ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ منشیات،مسروقہ موٹرگاڑیاں، چھالیہ، گٹکا ،ڈیزل ودیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابلدیہ ٹائون پولیس نے تین نومبر کو مسجد کا گلہ چوری کرنے والے چور فانے خان کو گرفتار کرلیا۔ ابراہیم حیدری پولیس نے پولیس کے نام پر عوام سے بھتا لینا والا بھتا خور فرحان عرف جنریٹرکو گرفتار کرکے 10 ہزار روپے بھتے کی رقم برآمد کرلی،جبکہ ایک اور کارروائی میں زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ گریبر فیصل ولد عبدالحکیم اورا نورعالم ولد فیض کو گرفتار کرلیا گیا،موچکو پولیس نے ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بتائے ہوئے ٹریلر کے ڈرائیور اسد خان کو گرفتارکرکے ٹریلرکے کیبن میں نصب اضافی ٹنکی سے 1400 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا منگھوپیر پولیس نے شاہراہ قذافی خیر آباد امن چوک کے قریب سوزوکی نمبر KZ.1058کے خفیہ خانوں میں گٹکا ماوا چھپا کر گولیمار کے علاقے میں سپلائی کرنے والے ملزم صابر اور 3منشیات فروشوںکوگرفتارکرلیا۔کلری پولیس نے ملزم محمد یونس،بریگیڈ پولیس نے 2 ملزمان خرم اور محمدیاسین کو گرفتارکرلیا ،سعید آباد پولیس نے گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مار کر ایک ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کیا،جبکہ اسٹیل ٹائون پولیس نے واٹس ایپ کے زریعے گٹکا سپلائی کرنے والے دو ملزمان انور احمد اور محمد آصف کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا بنانے کا خام مال، مشینری اور تیار گٹکا برآمدکرلیا نیپئر پولیس نے دو ملزمان نبی بخش اور سلمان کو گرفتار کرلیا۔