محمد ؐ پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے‘رانا محمدحنیف

138

کراچی (پ ر)چیئر مین دی ارقم اسکولز رانا محمدحنیف نے کہاہے کہنبی کریم ؐ کی ذات اقدس ہمارے لیے اسوہ کامل ہے، ہم نے شان نبی اکرم ؐ بیان کرکے دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ مسلمان متحد ہیں اور آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کو بھی گستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، حرمت رسول ؐ کے لیے اپنی جان و مال بھی قر بان کرنے کو ہر وقت اور ہر لمحہ تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دفتر تعلقات عامہ پنجاب (رابطہ آفس) کراچی میں ہفتہ شان رسالت ؐکے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں محمد الیاس قریشی ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پنجاب، رضوان رانا پی پی او ، سابق پکٹوریل اینڈ پبلسٹی آفیسر پنجاب محمدمحسن رانا اور محکمہ تعلقات عامہ کے اہلکاربھی شریک تھے۔