علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پراظہارتعزیت

266

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حضرت علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ،امیر جماعت اہلسنت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری اور معروف تجزیہ نگار و سماجی رہنما مرزا عالم بیگ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی عالم دین اور بلند پایہ خطیب تھے علامہ نے خطابت کے ذریعے عوام میں دینی و سیاسی شعور بیدارکیا،ان کا دبدبہ سیاسی و انتظامی حلقوں میں واضح نظر آتا تھا ان کی وفات اہلسنّت کا بڑا نقصان ہے۔انہوںنے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میںجگہ عطافرمائے اور لواحقین کوصبرجمیل سے نوازے۔