ڈیلی ویجرزکی مقررہ کم ازکم تنخواہ پرعملدرآمدکرایاجائے، لیاقت ساہی

118

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی نے پبلک اور پرائیویٹ اداروں میں محنت کشوں کو کم سے کم ویجز کی ادائیگی 17500 روپے ماہانہ نہ کیا جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے بلکہ محنت کش طبقے کیلئے باعث تشویش قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت نے کجھے سندھ مینیم ویج بورڈ میں ورکرز کی طرف سے ممبر نامزد کیا ہے جس پر ٹریڈ یونینز تنظیموں اور سندھ حکومت کاشکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ورکرز کو کم سے کم ویجز کی ادائیگی کو ممکن بنانے کیلئے اس ذمہ داری کے لئے اہل سمجھا۔ وزرات محنت سندھ نے سندھ کیمیم ویج بورڈ کانوٹیفیکشن جاری کر دیا جس میں بیس فیصد نمائندگی سندھ حکومت کی ہے، چالیس فیصد ورکرز اور چالیس ایکپلائرز کی ہے۔