کین پی فلنگ (ڈبوں)کی کھیپ کی جعلی کلیئرنس ناکام

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے انڈرانوائسنگ کے ذریعے کلیئرکیے جانے والے ڈبوں کے کھیپ کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے درآمدکنندہ میسرزرحیم انٹرپرائززکے مالک شکیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق میسرزرحیم انٹرپرائززکی جانب سے کین پی فلنگ (ڈبے) کا کھیپ درآمدکیاگیا تاہم درآمدکنندہ کی جانب سے کھیپ کی گڈزڈیکلریشن فائل کی گئی جس میں درآمدکنندہ نے کھیپ کی درآمدی قیمت 14لاکھ87ہزارروپے ظاہر کی گئی۔