شہید عامر پاریکھ کے صاحبزادے عبداللہ پاریکھ انتقال کر گئے

104

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس فورم کے سابق صدر،جمشید ٹاون کے سابق ناظم احمد پاریکھ مرحوم کے پوتے شہید عامر پاریکھ کے صاحبزادے عبداللہ پاریکھ انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ درویش مسجد سندھی مسلم ہاوسنگ سوسائٹی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال ودیگر ذمے داران نے شرکت کی اور عبداللہ پاریکھ کے تایا الطاف پاریکھ سے تعزیت کا اظہار کیا۔