سراج الحق سے مختلف شخصیات کی ملاقات و تعزیت

329
پشاور: سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا، الحاج غلام احمد بلور و دیگر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں

پشاور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے المرکز اسلامی پشاور میںزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی ۔ فاتحہ خوانی کرنے والوں میں سابق گورنر خیبرپختونخوا
اقبال ظفر جھگڑا ، اے این پی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور ، سینیٹر نعمان وزیر ، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک ،سابق سینیٹر محمد شاہ آفریدی ، سابق رکن قومی اسمبلی و افغان امور کے انچارج شبیراحمد خان ، رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی ،چودھری ریاض فاروق ساہی، سابق سینئر وزیر ورکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، ممتاز قبائلی رہنما حاجی محمد شاہ ، سابق صوبائی وزیر قاری روح اللہ مدنی ، سینیٹر ایوب آفریدی ، صدر پریس کلب پشاور سید بخار شاہ ، این ایل ایف کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی ، پاکستان عوامی پارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر مالک شیر ، جے یو آئی کے عبدالجلیل جان ، پی ٹی آئی کے گل باچا ، تاجر رہنما حبیب اللہ زاہد ، حاجی عبدالنصیر ، عاطف حلیم ،سابق صوبائی وزراحافظ حشمت خان ، فضل ربانی ایڈووکیٹ ، صدر الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخوا خالد وقاص چمکنی ، راہ حق پاکستان کے چیئرمین و سابق رکن صوبائی اسمبلی ابراہیم قاسمی، افغانستان کی مختلف تنظیموں کے وفود ، تاجر برادری، صحافی ، ڈاکٹرز تنظیموں اور زندگی کے مختلف شعبوں کی اعلیٰ شخصیات اور بڑی تعدادمیں جماعت اسلامی کے کارکنان شامل تھے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان ، صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ،ضلعی امیر عتیق الرحمن ، جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر صدیق الرحمن پراچہ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ شرکا نے امیر جماعت اسلامی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ،دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے لیے درجات کی بلندی اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

پشاور: سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا، الحاج غلام احمد بلور و دیگر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں