تعلیمی ادروں کی بندش قبول نہیں، آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز

172

اسلام آباد/کراچی ( آن لائن+اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش قبول نہیں، حکومت باز نہ آئی تو شدید مزاحمت کریں گے اور ملک گیر احتجاج ہوگا۔جمعہ کو اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے پہلے
ہی ناقابل تلافی تعلیمی و مالی نقصان ہوچکاہے، نجی تعلیمی ادارے حکومتی اعلان کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل کررہے ہیں،نجی تعلیمی اداروں کے اس تعاون کواین سی او سی،وزارت تعلیم اور خود وزیراعظم پاکستان سراہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہائی ناگزیر صورتحال میں 15دسمبر سے5جنوری تک ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کیا جائے۔علاوہ ازیں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے کہا ہے کہ24 نومبر سے 31 جنوری تک اسکولوں کو بند کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچے اسکولوں سے کورونا وائرس سے مبتلا ہو سکتے ہیں تو شاپنگ سینٹرز ‘ پارکس ،ریسٹورینٹ اورشادی کی تقریبات کے علاوہ دیگر پروگراموں میں بھی بچوں کی شرکت پر پابندی عائد کی جائے چونکہ وہاں پر بھی تو بچے کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔