پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی

531

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عوام کے حقِ خودارادیت کی قرارداد کو پیش کیا جسے اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ عالمی حقوقِ خودارادیت کی قرارداد کو 71 ممالک کی حمایت سے منظور کرلیا گیا ہے۔

قرارداد کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 71 ممالک کے تعاون سے پیش کردہ اس قرارداد میں بین الاقوامی اتفاق رائے اور عوام کی خودارادیت و خودمختاری کی حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کی توثیق کرتے ہوئے اور اس کا مستقل طور پر لاگو ہونا ان لاکھوں لوگوں کے لئے امید کی کرن ہے جو اس بنیادی حق کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل اسمبلی کی حمایت سے متعلق ان کے اس یقین کا تحفظ ہے کہ عوام کی تقدیر کا فیصلہ طاقت کے زور پر نہیں بلکہ انصاف کے اصولوں کے مطابق کیا جائے گا۔