بچی نے اپنے بال کینسر کی مریضہ کو عطیہ کر دیئے

376

انقرہ: ترکی کی “لائف ود آؤٹ کینسر آرگنائزیشن” نے ایک مہم شروع کی ہے جس کا عنوان ہے “میرے بال تمھارے ہیں”۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق لائف ود آؤٹ کینسر آرگنائزیشن کی جانب سے چلائی جانے والی اس مہم میں شامل ایک 11 سالہ ترک بچی ایجی دغستانی نے اپنے بال کینسر کی ایک چھوٹی مریضہ کو عطیہ کر دیئے۔

ترک بچی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے بال لیکیومیا کی ایک مریضہ کو دیئے جائیں گے، کینسر کی مریضوں کے لئے جو آپ سے ہو سکے وہ ان کی مدد ضرور کرنی چاہیئے۔

ایجی دغستانی نے دوسری بچیوں سے بھی اس مہم میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کافی دنوں سے اپنے بال بڑھا رہی تھی تاکہ ان بالوں کو کینسر کی چھوٹی مریضہ کو عطیہ کر سکے۔

ترک بچی ترکی کے شمال مغربی صوبے یالووامیں اپنے والد ظفر اور والدہ مرگل کے ساتھ رہتی ہے۔

 خیال رہے کہ اس مہم کے ایک رضا کار نے بارہ افراد کے بال حاصل کئے جو اس مہم کے ہیڈ کوارٹر کو استنبول بھیجے جائیں گے۔