کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید

556

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش جلد ہونے کی نوید سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں23تا 25نومبر ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ 22 نومبرسے ملک میں مغربی تیز ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوجائیگا۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے سبب ملک کے بالائی علاقوں میں تیز برفباری اور دیگر شہروں میں بارشوں کا امکان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ موسمیات خالدملک کاکہناہےکہ مغربی سسٹم کے نتیجے میں مختلف شہروں میں بادل برسیں گے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

واضح رہےترجمان محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ ہلکی بارش کے بعد شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائیگا۔