امریکا اور میکیسکو کے مابین اہم معاہدہ

377

میکیسکو اور امریکا میں ایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت اب کسی بھی میکسیکن عہدیدار کے خلاف امریکا میں کارروائی نہیں کی جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ منشیات کے اسمگلروں کی مدد کرنے کے الزام میں ایک سابق وزیر دفاع کو واپس کرنے کے لئے امریکی معاہدے کا اطلاق اس طرح کے بدعنوانی کے الزام میں کسی بھی عہدیدار پر ہوگا ، اور اب ان پر امریکا میں مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔

سکریٹری برائے امور خارجہ مارسیلو ایبرڈ نے کہا کہ “جو بھی ہمارے قوانین کے مطابق مجرم ہے اس کے خلاف میکسیکو میں سزا دی جائے گی اور ان کے خلاف کسی دوسرے ملک میں کارروائی نہیں ہوگی۔

  انہوں نے کہا کہ اس امر پر امریکی حکام سے تبادلہ خیال کیا گیا اور معاہدے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف نے سابق وزیر دفاع سلواڈور سینیفیوگوس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو برخاست کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ سرحد پار تعاون برقرار رکھنے کے مفاد میں میکسیکو واپس لوٹ آئیں۔