اپوزیشن حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی، شیخ رشید

385
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جلسوں سے حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی،جلسوں سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ  جلسوں سے وزیراعظم عمران خان جانے والے  نہیں، سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان میں الیکشن آزاد امیدواروں نے جیتا ہے، ووٹ بینک کے حساب سے بھی آزاد امیدوار جیتےہیں، یہ قوم کو بند گلی میں لے کر جارہے ہیں، امید ہے سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا۔