سونے کی قیمت میں اضافہ

405

کراچی: سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 471 روپے کا اضافہ ہوا اور اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 97ہزار 93 روپے  ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت  5 ڈالر اضافے کے بعد 1886 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب  فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 30 اور 26 روپے کے معمولی  اضافے کے بعد بالترتیب 1200 اور 1028 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔