دورہ افغانستان امن کیلئے پاکستان کے عزمِ صمیم کے اظہار کا ایک اور قدم ہے،وزیر اعظم

444

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کابل کا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزمِ صمیم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے، میں کبھی بھی (تنازعات کے) عسکری حل کا قائل نہیں رہا چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے  ایک بیان میں وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ اہل افغانستان کے بعد اس امن میں سب سے  بڑا حصہ ہمارا ہے کیونکہ اس سے باہمی روابط و تجارت کے دروازے کھلیں گے اور خوشحالی دونوں ممالک(افغانستان و پاکستان)کا رخ کرے گی۔ امن و تجارت کے ثمرات بطور خاص ہمارے قبائلی عوام تک پہنچیں گے جنہوں نے افغان جنگ کی تباہ کاریوں کا بارِگراں اٹھایا۔