کراچی میں آئل ٹینکر بےقابو ہوکر گھر میں گھس گیا

408

کراچی علاقے ڈیفنس میں آئل ٹینکر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر گھر میں گھس گیا۔

حادثہ ڈیفنس کے علاقے فیز 2 ساؤتھ سرکل ایونیو میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہوکر گھر میں جا گھسا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئل ٹینکر آئل سے بھرا ہوا تھا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔

متعلقہ حکام نے ٹینکر کو طویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں کہ آیا حادثے کیوں کر پیش آیا۔ بعدازاں ٹینکر کے گھر میں گھسنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔