شہر قائد کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

577

کراچی: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر قائد کے 4 اضلاع میں اسمارٹ اور 2 مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کا اجلاس ہوا جبکہ اجلاس میں سیکریٹری ہیلتھ کاظم جتوئی  نے بھی شر کت کی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد کے چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن کانفاذ کیا جائے گا اور اس  اجلاس میں جنوبی، شرقی، وسطی، غربی کے ڈپٹی کمشنرز شریک تھے جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فیکیشن کل تک ان کو جاری کر دیا جائےگا۔

 واضح رہے کورنگی اور ملیر کے اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں اور آج یا کل تک نو ٹیفیکشن جاری کر دیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 جبکہ 7561 مریض انتقال کرگیے اور فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 562 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند ہونگے اس کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔