کراچی: گودام میں آگ، ریسکیو عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف

475

کراچی : صدر الیکٹرونک مارکیٹ کے گودام میں آگ بھڑکنے سے لاکھوں کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کی 3گاڑیاں مصروف ہیں، نیپا ہائڈرینٹ پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

آگ لگنے کی اصل وجہ تومعلوم نہیں ہوئی ہے،البتہ مارکیٹ میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہے،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔