آئی بی اے کراچی میں نیا تدریسی ڈھانچہ متعارف

547

اسکول آف بزنس اسٹاڈیز، اسکول آف ایکنامکس اینڈسوشل سائنسز اوراسکول آف مئتھامیٹکس اینڈکمپیوٹر سائنس کا قیام

۰۲ نومبر ۰۲۰۲:آئی بی اے کراچی نے اسکول آف بزنس اسٹاڈیز(SBS)، اسکول آف ایکنامکس اینڈسوشل سائنسز  اوراسکول آف مئتھامیٹکس اینڈکمپیوٹر سائنس (SMCS)کے قیام کا اعلان کردیاجن کا اطلاق یکم جنوری ۱۲۰۲ سے ہوگا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر ایس اکبر ذیدی نے عبوری ڈینز کے ناموں کا اعلان کیا جوایسوسی ایٹ ڈین، فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس، ڈاکٹر سیعدغنی اور ایسوسی ایٹ ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر ہما بقائی کی جگہ لیں گے۔ایسوسی ایٹ ڈینز کی مدت31 دسمبر کو ختم ہوگی۔ایسوسی ایٹ پروفیسر،ڈاکٹر واجد رضویٰ، پروفیسر ڈاکٹراسماءحیدر اور اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل کھوجہ کو بالترتیب SMCS,SES, SBS کا عبوری ڈین مقر کیا گیا ہے۔Department of Accounting and Law, Department of Marketing, ،Department of Management،Department of Finance اسکول آف بزنس اسٹاڈیز کا حصہ ہوں گے۔ اسکول آف ایکنامکس اینڈسوشل سائنسز میںDepartment of Economicsاور Department of Social Sciencesجبکہ اسکول آف مئتھامیٹکس اینڈکمپیوٹر سائنس میں Department of Mathematical Sciencesاو ر Department of Computer Scienceشامل ہوںگے۔اسکولوں کا قیام بین الاقومی معیار اورمختلف پرگراموں میںمنفردنصابی عمل اور طلباءجماعت کومدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اس مثبت پیش رفت پر ڈاکٹر ذیدی کاکہنا تھا کہ ان اسکولوں کا قیام آئندہ برسوں میں ناصرف ڈیگری پروگراموںپر خصوصی توجہ اور بڑھاوے میں مدد دےگا بلکہ اسکولوں کے مابین مسابقاتی ماحول کو پروان چڑھانے کا کام بھی انجام دے گا۔حالیہ تدریسی تنظیم نو میں رجسٹرار آفس بھی شامل ہے جسے رواں سال اگست میں فعال کیاگیا اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد الیاس کو رجسڑار کے عہدے پر فائض کیا گیا۔ رجسٹرار آفس کا مقصدتعلیمی نظام میں بہتری لانے او ردور حاضر میں طلبائ، استاذہ اور اسٹاف ممبران کی بدلتی ضروریات کوپورے کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔