شاہد خاقان کے خلاف ایک اور کیس میں تحقیقات شروع

481

ایل این جی کیس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شاہد خاقان کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے غیر قانونی میٹر لگوانے پر تحقیقات شروع کر دی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے 2015 میں اپنی رہائش گاہ پر غیر قانونی طور پر بجلی کے 4 میٹر لگوائے۔

نیپرا کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے نا صرف نیپرا رولز کی خلاف ورزی کی بلکہ بجلی چوری کی۔ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چوری کی گئی بجلی کی رقم برآمد کی جائے گی۔