آج سے نامکمل کراچی سرکلر ٹرین چل پڑی

437

کراچی میں 25 سال بعد سرکلر ٹرین کے پہیے چل پڑے، آج سے شروع  ہونے  والی سرکلر ٹرین  بن قاسم اسٹیشن سے مسافروں کو لے کر  روانہ، ٹرینیں اپنی پہلی منزل پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز نامکمل کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح کردیا تھا، جس کے بعد شہر قائد کے شہری آج سے  کراچی سٹی سے پیپری تک یک طرفہ کرایہ 30 روپے دے کر سفر کرسکیں گے۔

سرکلرٹرین کا روٹ مختصراورٹرینوں کی تعدادمحدودکردی گئی ہے اور کراچی سرکلر ٹرین چلانے کے فیصلے میں آخری وقت میں مکمل تبدیلی کردی گئی تھی اور سرکلر ٹرین کراچی سٹی سے اورنگی تک چلانے کا فیصلہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سرکلر ٹرین کی 10 کوچز اور 4انجن پیپری سے اورنگی اپ اینڈ ڈاون چلائیں جائیں گے اور ان بوگیوں میں آرم دہ نشستوں کے علاوہ علاوہ واش رومز، پنکھے، ٹی وی،وائی فائی اور موبائل چارج کرنے کی سہولت  سمیت دیگر مزید اور بھی سہولیات  موجود ہوں گی۔

ترجمان  کاکہنا ہےکہ کراچی سرکلر ریلوے کی 8 ٹرنیں صبح ساڑھے چھ بجے سے شروع ہوں گی اور ایک وقت میں 2 ٹرینیں روانہ کی جائیں گی، پہلی مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے سٹیشن سے سٹی اسٹیشن تک اور دوسری اورنگی اسٹیشن سے سٹی اسٹیشن تک کا سفر کرے گی اور دونوں اسٹیشنوں سے ایک دن میں چار ٹرینیں چلیں گی۔

تفصیلات  کے مطابق ہر ٹرین کے ساتھ 5 بوگیاں ہوں گی اور ہر بوگی میں 100 مسافر ہوں گے جبکہ  ہر ٹرین میں 500 مسافر سفر کرسکیں گے اور روزانہ 8 ٹرینیں چلیں گی اور  سرکلر ریلوے سے روزانہ تقریبا 4 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔

دوسری جانب  گزشتہ  روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناتھاکہ کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد شروع ہورہی ہے اور40 کلومیٹر ٹریک مکمل کیا گیا ہے جبکہ 13 اسٹاپ کے ساتھ سروس شروع کررہے ہیں اور کراچی سرکلر ریلوے کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس کو جاتا ہے۔