ٹیسٹ چیمپئن شپ، آئی سی سی نے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا

320

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے لیے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا جس کے مطابق ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کی بجائے پوائنٹس کی اوسط پر ہوگی۔

آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق 2021جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ٹیموں کی درجہ بندی مجموعی پوائنٹس کی بجائے حاصل کردہ پوائنٹس اور سیریز کے دستیاب پوائنٹس کے اوسط کی بنیاد پر کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ میں 2022 نومبر میں شیڈول ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اب فروری 2023میں کھیلا جائے گا۔